10 ستمبر 2011 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود نثار فیضی نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اپنی سابقہ شاندار روایات برقرار رکھتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں ان کی بحالی کے لیے نئے عزم اور نئے حوصلہ کے تحت میدان میں اترے گی.

ابنا: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا قدر تی آفات اور ناگہانی حادثے قوموں کے لیے امتحان کی حیثیت رکھتی ہیںاور باوقار قومیں ان امتحانون سے سرخرو ہو کر گذرتی ہیں ، پاکستانی قوم کو گزشتہ برس بھی تاریخ کے بدترین سیلاب سے گزار کر آزمایا گیا اور امسال بھی طوفانی بارشوں اور سیلاب کی شکل میں امتحان لیا جا رہا ہے، انشاء اللہ باوقار پاکستانی قوم اس امتحان مین بھی سرخرو ہو گی ۔ انہوںے کہا کہ امتحان کی اس گھڑی میں مخیر شخصیات کی ذمہ داری ہے کہ متاثرہ گھرانوں کی بحالی کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو دل کھول کرعطیات دیں،تاکہ متاثرہ گھرانوں کی بحالی کے یے وسیع بنیادوں پر کام کا آغاز کیا جا سکے ۔
.............

/169